4 مئی، 2017، 12:17 AM

ظریف پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

ظریف پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکےوطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکےوطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف، پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاد صادق، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علامائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام نے ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحد کے اندر دہشت گردوں کی روک تھام کے لئے فوجی گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات مفید اور مثبت رہے ہیں اور دونوں ممالک نے دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی میرجاوہ سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے جس پر ایران نے تہران میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔

News ID 1872243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha